خبرنامہ پاکستان

پاک فوج کے شہداء اور سپاہیوں کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد

پاک فوج کے شہداء

پاک فوج کے شہداء اور سپاہیوں کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد

راوالپنڈی:(ملت آن لائن) پاک فوج کے شہداء اور سپاہیوں کے اعزاز میں پُروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں جوانوں کو اعزازات سے نوازا گیا۔ پاک فوج کے میڈیا ونگ انٹرسروسز پبلک ریلیشنز ( آئی ایس پی آر) کے مطابق تقریب میں 21 سپاہیوں کو تمغۂ بسالت سے نوازا گیا۔ تقریب میں فوج کے اعلیٰ افسران کے علاوہ اعزازات پانے والے سپاہیوں کے اہل خانہ بھی موجود تھے۔
تقریب میں 16 شہدأ اور 21 سپاہیوں کو تمغۂ بسالت دیا گیا۔ 76 افسران کو ستارۂ امتیاز ملٹری اور 110 افسران کو تمغۂ امتیاز ملٹری سے نوازا گیا۔ کور کمانڈر راوالپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا تقریب کے مہمان خصوصی تھے جنہوں نے شہداء اور مادر وطن کے لیے جوانوں کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔