خبرنامہ پاکستان

پاک چین تعلقات نئی بلندیوں کوچھو رہے ہیں، ترجمان دفترخارجہ

اسلام آباد:(ملت آن لائن) ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرمحمد فیصل کا کہنا ہے کہ پاک چین دوستی سمندرسے بھی گہری ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپردفترخارجہ کے ترجمان ڈاکٹرمحمد فیصل نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاک چین تعلقات نئی بلندیوں کو چھو رہے ہیں۔

دوسری جانب پاکستان اورچین کے درمیان وفود کی سطح پر ہونے والے مذاکرات میں دوطرفہ تعاون کے پندرہ معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کردیے گئے۔

پاکستان اور چین کے درمیان جن معاہدوں پر دستخط کیے گئے ان میں زراعت ، تکنیکی اوراقتصادی شعبوں میں تعاون ، اسلام آباد اور بیجنگ پولیس کے درمیان تعاون ، ہائرایجوکیشن کمیشن پاکستان اور چین کی سائنس اکیڈمی اور چین کی اکیڈمی آف سائنسز اور پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ کے درمیان معاہدے شامل ہیں۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان آج صبح گریٹ ہال پہنچے تو چینی وزیراعظم لی کی چیانگ اور ان کی کابینہ کے اراکین نے ان کا شاندار استقبال کیا۔

تقریب میں دونوں ممالک کےقومی ترانوں کی دھنیں بجائی گئیں، وزیراعظم پاکستان کے اعزازمیں گارڈ آف آنرپیش کیا گیا۔