خبرنامہ پاکستان

پاک چین دوستی کو ثقافتی رنگوں سے منسلک کیا جائے گا، چینی سفیر

پاک چین دوستی کو ثقافتی رنگوں سے منسلک کیا جائے گا، چینی سفیر

اسلام آباد:(ملت آن لائن) پاکستان میں متعین چین کے سفیر یاؤجنگ نے کہا ہے کہ چین اور پاکستان کے مابین پائے جانے والے دوستی کے رشتوں کو ثقافتی رنگوں کے ساتھ منسلک کیا جائے گا۔ گزشتہ روز کامسیٹ یونیورسٹی میں منعقد ہونے والے کلچرل فیسٹیول سے خطاب کرتے ہوئے چین کے سفیر یاؤجنگ نے کہا ہے کہ چین اور پاکستان کے مابین پائے جانے والے دوستی کے رشتوں کو ثقافتی رنگوں کے ساتھ منسلک کیا جائے گا تاکہ دنوں ممالک کی ثقافت کو ایک دوسرے کے ساتھ ہم آہنگ کیا جا سکے، کامیسٹ یونیورسٹی پاکستان کی بہترین یونیورسٹی ہے۔ پاکستانی طالبعلموں اور اساتذہ کیلیے چین کے راستے کھلے ہیں۔ اس موقع پر مختلف اسٹالزکا دورہ کیا۔