خبرنامہ پاکستان

پا کستان ڈکلیئرڈ ایٹمی پاور ہے،عا بد شیر

فیصل آباد ( آئی این پی) وزیر مملکت بجلی و پا نی عا بد شیر علی نے کہا ہے کہ پا کستان ڈکلیئرڈ ایٹمی پاور ہے ،ملک کا دفاع نا قا بل تسخیر اور مضبوط ہا تھوں میں ہے ،اس کی طرف میلی آنکھ دیکھنے وا لے دشمن کو ایسا سبق سیکھا یں گے کہ اسکی آنے والی 10نسلیں یاد رکھیں گی ،پا کستان اپنے ہمسا یہ مما لک کے سا تھ برابری کی سطح پر اچھے تعلقات چا ہتا ہے، پا ک بھارت اچھے تعلقات اور مسئلہ کشمیر کا پر امن حل ہی اس خطے میں امن کی ضما نت ہے، پا ک فوج اور منتخب جمہوری حکو مت ایک پیج پر ہیں، ضرب عضب اور کو مبنگ آپر یشن سمیت دیگر اہم امور پر مشاورت اس کی زندہ مثا ل ہیں۔ وہ گز شتہ روز یوم دفاع کے حوا لے میڈ یا سے گفتگو کر رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ پنڈی کے شیخ کی سیا ست ختم ہو چکی ،اب وہ اپنے علا قے سے کو نسلر بھی منتخب نہیں ہو سکتا۔وہ اپنا منشیات کا کاروبار دوبارہ شروع کرد یا۔انہوں نے کہا کہ طا ہرالقادری اور عمران خان صدقے،زکوۃ،فطرا نے سمیت کھا لوں کے پیسے اپنے ذا تی استعمال میں لا تے ہیں ۔عید الا ضحی پر کھا لیں جمع کر نے کے بعد طا ہر القادری پا کستان سے بھاگ جا ئیں گے ۔ انہوں نے ملک کی محب وطن سیا سی جما عتوں سے کہا کہ اس وقت پا کستان تر قی کی منز لیں طے کر رہا ہے۔ وہ میاں نواز شر یف کا ساتھ دیں ملک میں انتشار کی سیاست کر نے وا لوں کا ساتھ نہ دیں ۔