خبرنامہ پاکستان

پا کستا ن تحریک انصا ف کر پشن کے خا تمے کیلئے کا م کر رہی ہے: مشتاق غنی

ایبٹ آباد (ملت + آئی این پی) وزیر اعلی خیبر پختو نخوا کے مشیر برا ئے اطلا عا ت واعلی تعلیم مشتا ق احمد غنی نے کہا ہے کہ صو بے میں پا کستا ن تحریک انصا ف کی مو جودہ حکو مت لو گو ں کے ووٹ حا صل کر نے کے لئے کا م نہیں کر رہی بلکہ نظا م میں تبدیلی کے ذریعے لو گو ں کو ان کے حقو ق کی فرا ہمی اور کر پشن کے خا تمے کے لئے کا م کر رہی ہے اور اس مقصد کے حصو ل میں صو با ئی حکو مت تقریبا80فیصد کا میا ب ہو چکی ہے ، تعلیم ،صحت،پو لیس،ما ل ،ما حو لیا ت اور گو ر ننس کے شعبو ں میں بہتری اور کر پشن کا خا تمہ ہما ری صو با ئی حکو مت کی تر جحا ت میں شا مل ہیں ان خیا لا ت کا اظہا ر انہو ں نے ہفتہ کے روز گو ر نمنٹ پو سٹ گر یجو یٹ کا لج نمبر ایک ایبٹ آباد کے کا نو وکیشن2017میں مہما ن خصو صی کی حیثیت سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا۔کانو و کیشن سے ہزارہ یو نیو رسٹی کے وائس چا نسلر پرو فیسر ڈا کٹر محمد ادریس اور کا لج کے پر نسپل پرو فیسر محمد تا ج نے بھی خطا ب کیا۔ مہما ں خصو صی مشتا ق احمد غنی نے اس موقع پر ایم اے ،ایم ایس سی اوربی ایس آنرز کے گر یجو یٹ اور نما یا ں کا ر کر دگی کا مظا ہرہ کر نے وا لے طلبا ء وطا لبا ت میں ڈگریا ں اور گو لڈ میڈل تقسیم کئے۔مشیر وزیر اعلی خیبر پختو نخوا مشتا ق احمد غنی نے اپنے خطا ب میں کا لج کے معیا ر اور روایا ت کو شا ندار قرار دیتے ہو ئے کہا کہ اس ادا رے کی تما م ضرو ریا ت پو ری کی جائیں گی کیو نکہ انہو ں نے خود بھی اس کا لج کے قا بل اسا تذہ سے اعلی تعلیم حا صل کی۔مشتا ق احمد غنی اس امر پر افسو س کاظہا ر کیا کہ سا بقہ حکو متیں عوا م کے لئے نہیں بلکہ حکمرا نو ں کیلئے کا م کر تی رہیں اور اس طر ح سے عوا م کو ان کے حقو ق سے محرو م رکھا گیا۔انہو ں نے کہاکہ گزشتہ دور میں نئی یو نیو رسٹیاں بھی مخص اس لیء4 قا ئم کی گئیں کہ ان میں حکمرا نو ں کے منظور نظر افراد کو وا ئس چا نسلر اور دیگر عہدوں پر فا ئز کیا جاسکے جب کہ تعلیم کے لئے طلبہ کو جن سہو لیا ت اور معیا ر کہ ضرو رت ہو ئی ہے ان پر کو ئی تو جہ نہیں دی گئی اور یہ کا م اب مو جو دہ حکو مت کر رہی ہے۔انہو ں نے بتا یا کہ پہلے سے مو جود یو نیو رسٹیو ں کا معیا ر بہتر بنا نے کے علا وہ چا ر نئی یو نیورسٹیاں بھی مو جودہ حکو مت نے قا ئم کی جن میں ایبٹ آباد یو نیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنا لو جی ،نو شہرہ یو نیو رسٹی آف ٹیکنا لو جی اور صو بی مرا دا ن میں دو وومن یو نیو رسٹیا ں شا مل ہیں۔انہو ں نے کہا کہ اعلیٰ تعلیم کو کا ر آمد بنا نے کے لئے مو جودہ حکو مت نے عمرا ن خا ن کے ویڑن کے مطا بق اب ایک ایسی حکمت عملی وضع کی ہے جو یو نیو رسٹی گر یجو یشن کے لئے روز گار کو یقینی بنا ئے گی اور اس مقصد کے لئے آسٹریا کی چا ر ااعلی ترین یو نیور سٹیو ں کے تعا ون سے فنی تعلیم خصو صا ایپلا ئیڈ سا ئنسز کو فرو غ دیا جا رہا ہے۔وزیر اعلی کے مشیر نے کہا کہ تعلیم کے لئے دیگر متعدد اقدا ما ت بھی کئے جا رہے ہیں جن کے تحت چترال اور بو نیر کے دور دراز علا قوں میں بھی یو نیورسٹیاں قا ئم کی جا ئیں گی جب کہ اس امر کو بھی یقینی بنا یا جا ئے گاکہ صو بے کے ہر ضلع میں ایک یو نیورسٹی یا کمپس قا ئم کیا جا ئے۔انہو ں نے کہا کہ صو با ئی حکو مت کے مو جودہ دور میں صو بے بھر میں 50نئے کا لج بھی مکمل کر لئے جا ئیں گے۔انہو ں نے کہا کہ صو بے میں یکساں معیا ری تعلیم کے لئے بھا ری فنڈز خر چ کئے گئے ہیں جس سے پرا ئمبری سکو لو ں کے لئے 15ہزار نئے کمروں کی تعمیر اور35ہزار مزید اسا تذہ بھرتی کئے جا رہے ہیں جب کہ ٹا ٹ پر بیٹھ کر پڑ ھنے وا لے21لا کھ طلبہ کے لئے فر نیچر فرا ہم کیا گیا ہے۔انہو ں نے کہا کہ تعلیے ادا رو ں میں اسا تذہ کی حا ضری کو یقینی بنا ئی گئی اور پا نچ سے سا ت ہزار اسا تذہ کو غیر حا ضری کی بنا ء پر نو کریو ں سے فا رغ کیا گیا یا ان کے خلا ف دیگر کا ر وا ئی کی گئی۔پی ٹی آئی کے لئے کر پشن کسی صو رت قا بل بردا شت نہیں ہے اور اپنے اسی عزم سے ہم نے صو بے میں کر پشن کا 70سا لہ نظا م ختم کر دیا ہے جس کی ایک مثا ل یہ ہے کہ اپنے ہی ایک وزیر کو کر پشن کے الزا ما ت پر ہم نے احتسا ب کے کہٹرے میں کھڑا کر دیا۔ ہم یہا ں لیڈری یا حکو مت کر نے کے لئے نہیں بلکہ قو م کی خد مت کے لئے آئے ہیں اور ہم نے اپنے لئے صحیح سمت کا انتخا ب کر رکھا ہے۔اس کا نتیجہ یہ ہے کہ پو لیس آج حکمرا نو ں کے بجا ئے عوا م کی خد مت گا ر اور وفادار بن کر ان کی جان و ما ل کی حفا ظت کے لئے اپنی جا نو ں کی قر با نیا ں دے رہی ہے۔جب کہ میرٹ کا ایسا نظا م را ئج کر دیا گیا ہے کہ ہما رے بدتریں مخا لفیں کے بچیوں کو بھی رشو ت اور سفا رش کے بغیر نو کر یا ں مل رہی ہیں۔ایبٹ آباد کے مسا ئل کا ذکر کر تے ہوئے مشتا ق احمد غنی نے بتا یا کہ انہو ں نے ایبٹ آباد میں ایک ارب رو پے کی لا گت سے مکمل یو نیو رسٹی قا ئم کر دی ہے اور ایو ب میڈیکل کمپلکس میں ڈا کٹروں ،طبی سہو لیا ت اور ادویا ت کی فرا ہمی یقینی بنا دی ہے۔انہو ں نے کہا کہ ایبٹ آباد میں1کڑو ڑ رو پے کی لا گت سے نیا ٹرا ما سنٹرقا ئم کی جا ئے گااور حو یلیا ں سے دھمٹوڑ تک 187کلو میٹر با ئی پا س روڈ کے علا وہ ایبٹ آباد کر کٹ اکیڈمی میں ان ڈور جمنا زیم اور تکیہ کے مقا م پر خوا تین کے لئے بھی جمنا زیم تعمیر کیا جا ئے گا۔انہو ں نے بتا یا کہ زیر تعمیر مر ی روڈ بھی آئندہ چند ما ہ میں مکمل کر لیا جا ئے گا۔