خبرنامہ پاکستان

پا ک امریکہ تعلقات جمود کا شکارہیں:آصف زرداری

لندن (آن لائن) پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاک امریکہ تعلقات کمزور ہوتے جا رہے ہیں دوطرفہ بیانات سے لگتا ہے کہ باہمی تعلقات جمود کا شکار ہیں اس کا ایک ثبوت امریکہ کی طرف سے ایف سولہ طیاروں کی فنڈنگ روکنا ہے امریکہ کو چاہئے کہ ہماری سلامتی کی صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے تعاون جاری رکھے ہم اپنی جانوں کے تحفظ کے لئے لڑ رہے ہیں پاکستان کے عوام کو دہشت گردی کا سامنا ہے پاکستان اور امریکہ دونوں مل کر ہی دہشت گردی کے خلاف جنگ جیت سکتے ہیں پاکستان اب خطے میں ابھرتا ایک اہم ملک ہے ۔ لندن سے جاری کئے گئے بیان ہیں آصف علی زرداری نے کہا کہ پاک امریکہ تعلقات 16 سال سے اتار چڑاؤ کا شکار ہیں جس سے کافی اہم معاملات تعطل کا شکار ہے ایف سولہ طیاروں کی فنڈنگ روکنا دونوں ممالک کے تعلقات میں خرابی کا ثبوت ہے اس موقع پر دونوں ممالک کی طرف سے متضاد بیانات آ رہے ہی ن جس سے لگتا ہے کہ تعلقات جمود کا شکار ہیں امریکہ کو ہماری ملکی سلامتی کو مدنظر رکھتے ہوئے تعاون جاری رکھنا چاہئے ۔امریکہ کو جمہوری پاکستان کی حمایت کرنا چاہئے پاکستان خطے میں ایک مضبوط جمہوری ملک بن کر ابھر رہا ہے پاکستان کے عوام نے کئی سال دہشت گردی کا سامنا کیا ہے طالبان اور القاعدہ اب بھی پاکستان پر حملے کر رہے ہیں ہمیں اپنی جانوں کے تحفظ کے لئے ممکن اقدامات کرنا ہے اپنے شہریوں کی جانوں کے تحفظ کے لئے تمام پاکستانی ایک آواز ہیں تمام دنیا دہشت گردی کے خلاف ہماری قربانیوں کے معترف ہیں جن عناصر سے امریکہ کو خطرہ ہے وہی پاکستان کے لئے بھی خطرہ ہے پاکستان اور امریکہ کو مل کر دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑنا ہے انہوں نے مزید کہا کہ امریکی کانگریس پاکستان آ کر دیکھ لیں کہ ہم کس طرح دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں امریکی وزارت خارجہ کو پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف ضروریات کا احساس ہے لیکن امریکی خارجہ امور کمیٹی کے چیئرمین پاکستان کی ضروریات کی مخالفت کر رہے ہیں ورلڈ ٹریڈ سنٹر حملے پر امریکہ کا ردعمل سب کو دیکھنا چاہئے امید ہے امریکی حکام پاکستانی حکام سے ملاقات کر کے مسئلے کا حل ڈھونڈ نکالیں گے ۔ #/s#(جاوید)