خبرنامہ پاکستان

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس: متروکہ وقف املاک کے خصوصی آڈٹ کا جائزہ

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس: متروکہ وقف املاک کے خصوصی آڈٹ کا جائزہ
اسلام آباد:(ملت آن لائن) پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس خورشید شاہ کی زیرصدارت ہوا۔ اجلاس میں متروکہ وقف املاک کے خصوصی آڈٹ کا جائزہ لیا گیا۔ چیئرمین پی اے سی نے کہا کہ ڈی ایچ اے سرکاری ادارہ ہے، متروکہ وقف املاک کے ساتھ معاہدہ کرتا ہے مگر سرکاری پلاٹ لے کر سرکار کو ہی پیسے نہیں دیئے گئے، رہائشی سکیم پر پلاٹ کا حصہ بھی متروکہ وقف املاک کو نہیں ملا، 2009ء کا معاملہ ہے اور اب تک انکوائری بھی نہیں کی گئی۔ انہوں نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ سارے افسر ہی معصوم ہیں، کسی کے خلاف کارروائی نہ کی جائے، کسی پر کچھ نہ ڈالا جائے تو پھر کوئی پیراڈائز اور پانامہ لیکس بھی نہیں ہونی چاہیں۔