خبرنامہ پاکستان

پرنس کریم آغا خان کی اعلیٰ میزبانی کی جائے،وزیراعلیٰ سندھ

پرنس کریم آغا خان کی اعلیٰ میزبانی کی جائے،وزیراعلیٰ سندھ

کراچی:(ملت آن لائن) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ پرنس کریم آغاخان کی میزبانی میں کمی برداشت نہیں کروں گا۔ اسماعیلی کمیونٹی کےروحانی پیشوا پرنس کریم آغاخان کی کراچی آمد پر وزیراعلیٰ سندھ نے انتظامیہ کو ہدایات جاری کردی ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ پرنس کریم آغاخان 17 سال کےبعدکراچی آرہےہیں، پرنس کریم آغاخان کی میزبانی میں کمی برداشت نہیں کروں گا۔ پرنس کریم آغاخان 15سے 19دسمبر تک کراچی میں قیام کریں گے اور وفاقی و صوبائی حکومتوں کے اعلیٰ حکام سے بھی ملاقاتیں کرینگے۔ پرنس کریم آغا خان 7دسمبرکو پاکستان پہنچے تھے ، پاکستان آمد پر خواجہ آصف اورطارق فضل چوہدری نے ان کا استقبال کیا۔پرنس کریم آغاخان نے وفد کے ہمراہ صدرممنون حسین اور وزیراعظم سے ملاقاتیں کیں۔ صدرمملکت نےپاکستان میں آغاخان فاؤنڈیشن کی خدمات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آغاخان عالمی امن واستحکام کیلئے گرانقدر خدمات انجام دے رہے ہیں، ثقافتی ورثے کی حفاظت کےحوالے سے آغا خان فاؤنڈیشن نےشاندارخدمات انجام دیں۔ اس موقع پر اسماعیلی کمیونٹی کےروحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان نے کہا کہ تعلیمی، طبی اور دیہی ترقی میں خدمات میں اضافہ کیا جائے گا، غربت کے خاتمے کیلئے مزید پروگرام شروع کیے جائیں گے۔ پرنس کریم آغا خان حکومت کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں۔صدرمملکت نےپاکستان میں آغاخان فاؤنڈیشن کی خدمات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آغاخان عالمی امن واستحکام کیلئے گرانقدر خدمات انجام دے رہے ہیں، ثقافتی ورثے کی حفاظت کےحوالے سے آغا خان فاؤنڈیشن نےشاندارخدمات انجام دیں۔ اس موقع پر اسماعیلی کمیونٹی کےروحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان نے کہا کہ تعلیمی، طبی اور دیہی ترقی میں خدمات میں اضافہ کیا جائے گا، غربت کے خاتمے کیلئے مزید پروگرام شروع کیے جائیں گے۔ پرنس کریم آغا خان حکومت کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں۔