خبرنامہ پاکستان

پروفیسربٹ کی بھارتی مذاکراتکارسےملاقات توہین ہے، منظورالحق بٹ

پروفیسربٹ کی بھارتی مذاکراتکارسےملاقات توہین ہے، منظورالحق بٹ
اسلام آباد:(ملت آن لائن) جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے نائب صدر منظور الحق بٹ نے پارٹی صدر پروفیسر عبدالغنی بٹ کی بھارتی مذاکرات کار دینیشورشرما کیساتھ خفیہ ملاقات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ملاقات سے مقبوضہ کشمیر کے غیور عوام کی اجتماعی سوچ کی توہین ہوئی ہے ۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق منظور الحق بٹ نے اسلام آبادمیں جاری ایک بیان میں کہا کہ مسلم کانفرنس بھارتی مذاکرات کار سے بات چیت نہ کرنے کے مقبوضہ کشمیر کی مسلمہ مشترکہ مزاحمتی قیادت کے فیصلے کی مکمل تائید کرتی ہے اور وہ ایک باوقار قوم کا حصہ ہوتے ہوئے کسی طالع آزما کو کسی ایسے اقدام یا حرکت کی اجازت ہر گز نہیں دے سکتی جس سے کشمیریوں کی اجتماعی سوچ کی توہین ہوتی ہو۔