خبرنامہ پاکستان

پرویزرشید نےایک بارپھرگھٹنےچھولئے

اسلام آباد(آئی این پی) وزیر اطلاعات پرویز رشید نے ایک بارپھر اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کے گھٹنے چھولیے ، کہتے ہیں میڈیا دیکھ لے ، خورشید شاہ سے احتراماً جھک کر ہی ملتا ہوں ۔ بے ادب بے مراد با ادب بامراد ، لگتا ہے پرویز رشید نے یہ نسخہ پالیا ہے ، تبھی تو ایک بار پھر جا کر خورشید شاہ کے گھٹنوں کو ہاتھ لگا لیا ۔ پرویز رشید کا کہنا ہے میڈیا دیکھ لیے وہ ڈرتے نہیں ، یہی بتانے آئے ہیں کہ وہ ہمیشہ خورشید شاہ کو احتراماً جھک کر ہی ملتے ہیں ۔ اس سے پہلے بھی پرویز رشید کی خورشید شاہ کے گھٹنے چھو کر ملنے کی ویڈیو سامنے آئی تھی ۔ اس ویڈیو پر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے طنز کیا تھا نون لیگ والے مشکل میں ہوں تو پاؤں پکڑتے ہیں ، مشکل سے نکل جائیں تو گلا پکڑتے ہیں ۔ لیکن پرویز رشید نے آج ایک بار پھر خورشید شاہ کے گھٹنے چھو کر بتادیا کوئی کچھ بھی کہے ہم تو ایسے ہی ہیں بھیا ۔