خبرنامہ پاکستان

پرویزرشید چیئرمین مقرر

(آئی این پی):پرویز رشید مرید بن کر مراد پا گئے۔ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کے گھٹنے چھوئے اور پارلیمانی کمیٹی کے بلامقابلہ چیئرمین بن گئے۔ الیکشن کمیشن اراکین کی تقرری کے لئے بنائی گئی اہم پارلیمانی کمیٹی کے چیئرمین کے تقرر کا مرحلہ آیا تو پرویز رشید کام دکھا گئے۔ شاہ جی کے گھٹنوں کو ہاتھ لگایا تو شاہ جی نے پوری اپوزیشن کو ہی پرویز رشید کے حق میں رام کر لیا۔ اپوزیشن نے شاہ جی کی لاج رکھی اور مرید کے مقابلے میں چیئرمین کا امیداوار تک نہ دیا۔