خبرنامہ پاکستان

پرویزمشرف بھاگے نہیں، علاج کیلئے بیرون ملک گئے: فروغ نسیم

کراچی:(آئی این پی )ماہر آئین اور معروف قانون ڈاکٹر فروغ نسیم نے دنیا نیوز کے پروگرام ’دنیا کامران خان کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سابق صدر پرویز مشرف بھاگے نہیں بلکہ علاج کے لیے باہر گئے ہیں۔ وہ علاج کے بعد کیس کا سامنا کریں گے اور قانونی راستہ اختیار کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر نے لکھ کر دیا تھا کہ ان کا علاج پاکستان نہیں ہو سکتا۔ ہم نے درخواست دی تھی کہ انہیں علاج کے لیے بیرون ملک جانے دیا جائے۔