خبرنامہ پاکستان

پرویزمشرف نے حافظ سعید کو بڑی پیشکش کردی، حیرت انگیز اعلان

پرویزمشرف نے حافظ سعید کو بڑی پیشکش کردی، حیرت انگیز اعلان
اسلام آباد (ملت آن لائن) آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ پاکستان میں جمہوریت کی ضرورت نہیں، جمہوریت اور آئین کو ریاست کے لئے قربان کیا جاسکتا ہے۔ 2018 ء میں الیکشن ہوتے نظر نہیں آرہے ،ملک کو اس وقت چنی ہوئی قومی حکومت کی ضرورت ہے۔ اتوار کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر مملکت آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ پرویز مشرف نے کہا کہ پاکستان میں الیکشن نہیں سلیکشن کی ضرورت ہے۔ اس وقت سلیکشن کے ذریعے چنی ہوئی قومی حکومت پاکستان کی ضرورت ہے۔ میںجمہوریت کا سبسے بڑا حامی ہوں لیکن پاکستان میں جمہوریت کی ضرورت نہیں، جمہوریت اور آئین کو ریاست کیلئے قربان کیا جاسکتا ہے۔ 2018 ء میں الیکشن ہوتے نظر نہیں آرہے۰ انہوں نے کہا کہ حافظ سعید پر پابندی عالمی دباؤ سے متاثر ہوکر لگائی گئی۔ مجھے حافظ سعید اور لشکر طیبہ پر پابندی نہیں لگانی چاہیے تھی، حافظ سعید کے بارے مین امریکی مطالبہ نظر انداز کرنا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ حافظ سعید کو 2018 ء کے الیکشن میں ضرور حصہ لینا چاہیے۔ آئندہ انتخابات میں حافظ سعید اور ملی مسلم لیگ سے انتخابی اتحاد ہوسکتاہے جماعتہ الدعوہ اور لشکر طیبہ مفاد عامہ کیلئے کام کرتے ہیں۔