خبرنامہ پاکستان

پرویزمشرف کی جائیداد قرقی کےاحکامات سیشن جج کو موصول

اسلام آباد:(آئی این پی) اسلام آباد کی خصوصی عدالت کی جانب سےسابق صدرجنرل ریٹائرڈپرویز مشرف کی جائیداد قرقی کےاحکامات سیشن جج لاہورکو موصول ہو گئے۔ اسلام آبادکی خصوصی عدالت نے سنگین غداری کے مقدمےمیں جنرل ریٹائرڈپرویزمشرف کےپیش نہ ہونے پر ان کی جائیداد قرقی کے احکامات جاری کر رکھے ہیں۔ ان احکامات کی ایک کاپی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور نذیر احمد گجانہ کوبھی موصول ہوگئی ،سیشن جج نےان احکامات کی روشنی میں ایس ایچ او ڈیفنس سے27جولائی کو تفصیلات طلب کرلی ہیں ۔