خبرنامہ پاکستان

پرویزمشرف کی عدالت سے14ہفتے کیلئے استثنیٰ کی درخواست

اسلام آباد:(آئی این پی )سنگین غداری کیس میں پرویزمشرف نے خصوصی عدالت سے چودہ ہفتے کیلئے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کردی۔ وکلاءٹیم کا کہنا ہے کہ ملزم پرویزمشرف کے ضامن راشد قریشی سمیت چارجوابات بھی خصوصی عدالت میں داخل کروادیئے ،پرویزمشرف سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی اورحکومتی معاونت سے بیرون ملک گئے۔ سنگین غداری کیس میں سابق صدر پرویز مشرف نے اپنے وکیل ایڈووکیٹ فیصل چوہدری کے ذریعے خصوصی عدالت میں دائر جوابات اور درخواستوں میں خصوصی عدالت میں حاضری سے چودہ ہفتے کیلئے استثنیٰ کی درخواست دائرکردی۔درخواست میں موقف اختیا رکیا گیا ہے کہ پرویز مشرف کی طبعیت ناساز ہے ،علاج کیلئے بیرون ملک ہیں حاضری سے استثنیٰ دیا جائے۔ فیصل چوہدری نے خصوصی عدالت میں جواب بھی داخل کروایا جس میں کہا گیا ہے کہ انھوں نے خصوصی عدالت کے احکامات سے اپنے موکل کو بذریعہ ٹیلی فون آگاہ کیاتھا۔ ضامن راشد قریشی کی طرف سے پیش کردہ جواب میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے ذاتی جان پہچان کے باعث پرویزمشرف کی ضمانت دی، پرویزمشرف سپریم کورٹ کے حکم اوروزارت داخلہ کی اجازت کے باعث بیرون ملک گئے، پرویز مشرف کی بیرون ملک روانگی میں میرا کوئی قصورنہیں۔