خبرنامہ پاکستان

پرویز رشید نے چودھری نثار کو منافق قرار دے دیا

پرویز رشید نے چودھری نثار کو منافق قرار دے دیا

اسلام آباد: (ملت آن لائن) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز رشید نے چوہری ثنار کو منافق قرار دے دیا۔ احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ایک الیکشن انتخابی نشان شیر کے بغیر لڑا اور وہ بُری طرح ہار گئے۔چوہدری نثار نے ایک الیکشن انتخابی نشان شیر کے بغیر لڑا اور بُری طرح ہار گئے: لیگی رہنما کی میڈیا سے گفتگو خیال رہے گذشتہ روز چودھری نثار نے پرویز رشید پر تابڑ توڑ حملے کئے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ جس نے کبھی کونسلر کا الیکشن بھی نہیں لڑا وہ پارٹی کا پردھان منتری بنا بیٹھا ہے، ڈان لیکس رپورٹ منظر عام پر لائی جائے تو پرویز رشید کے کرتوت سامنے آ جائیں گے۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں احتساب عدالت آمد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر پرویز رشید نے چوہدری نثارکے بیان پرکہا کہ وہ بیان جہاں سےشروع ہوا تھا وہ اس بیان کوپسند نہیں کرتے۔ سابق وزیربرائے اطلاعات ونشریات نے چوہدری نثار کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ اس سے چوہدری نثار کی مدافعت کا اندازہ ہوتا ہے۔ پرویز رشید نے کہا کہ سابق وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے ایک الیکشن شیر کے بغیرلڑا تھا اور وہ بری طرح ہارے تھے۔
مودی جیسا شخص ن لیگ کا وارث بن بیٹھا، چوہدری نثار
خیال رہے کہ گزشتہ روز ن لیگی رہنما پرویز رشید کے بیان پرترجمان چوہدری نثار نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ چوہدری نثار پارٹی سے واجبی تعلق والوں کو جواب نہیں دیتے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل گزشتہ روز سابق وزیر اطلاعات پرویز رشید کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ چوہدری نثار اتنے ہی بااصول ہیں تو پارٹی کی جان چھوڑدیں، سابق وزیر داخلہ نے پارٹی کے مشکل وقت میں گمراہ کن بیانات دیے۔