خبرنامہ پاکستان

پرویز رشید کا استعفیٰ وفاقی وزراء کیلئے باعث عبرت ہے،سردار یار محمد رند

عمران خان کے خلاف دن رات منفی پروپیگنڈہ کرنے والے کو اْس کا جھوٹ بھی نہیں بچا سکا، 30اکتوبر کو عمران خان کے نظر نہ آنے کی باتیں کرنے والے کی اپنی چھٹی ہو گئی، وہ اب خود منظر عام سے غائب ہو گئے ،پرویز رشید کی طرح پانامہ لیکس میں وزیراعظم نواز شریف بھی نہیں بچ سکیں گے، چورحکمرانوں کو تلاشی دینا ہو گی،پی ٹی آئی بلوچستان کے ٹائیگرز کو عمران خان کی حفاظت کی ذمہ داری سونپی ہے، اب بلوچوں کی لاشوں سے گزر کر ہی کوئی عمران خان تک پہنچے گا۔تحریک انصاف بلوچستان کے صدر سردار یار محمد رند کی میڈیا سے بات چیت
اسلام آباد (آئی این پی ) تحریک انصاف بلوچستان کے صدر اور سابق وفاقی وزیر سردار یار محمد رند نے کہا ہے کہ پرویز رشید کا استعفیٰ وفاقی وزراء کیلئے باعث عبرت ہے، عمران خان کے خلاف دن رات منفی پروپیگنڈہ کرنے والے پرویز رشید کو اْس کا جھوٹ بھی نہیں بچا سکا، پرویز رشید نہیں کہا تھا کہ 30اکتوبر کو عمران خان نظر نہیں آئیں خان تو یہی ہے مگرموصوف کی اپنی چھٹی ہو گئی ہے اور خود منظر عام سے غائب ہو گئے ہیں ،پرویز رشید کی طرح پانامہ لیکس میں وزیراعظم نواز شریف نہیں بچ سکیں گے، چورحکمرانوں کو تلاشی دینا ہو گی،پی ٹی آئی بلوچستان کے ٹائیگرز کو عمران خان کی حفاظت کی ذمہ داری سونپی ہے، اب بلوچوں کی لاشوں سے گزر کر ہی کوئی عمران خان تک پہنچے گا ۔ وہ ہفتے کو بلوچستان سے اسلام آباد پہنچے والے پی ٹی آئی کے پہلے قافلے کے شرکاء کو خوش آمد کرنے کے بعد اپنی رہائشگاہ پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کر رہے تھے ۔ اْنہوں نے کہا کہ پرویز رشید نہیں کہا تھا کہ 30اکتوبر کو عمران خان نظر نہیں آئیں خان تو یہی ہے مگرموصوف کی اپنی چھٹی ہو گئی ہے اور خود منظر عام سے غائب ہو گئے ہیں ، نواز شریف کیلئے دن رات جھوٹ بولنے والوں کو بھی اس سے عبرت حاصل کرنی چاہے کیونکہ پرویز رشید کا جھوٹ اْسے نہیں بچا سکا ویسے ہی پانامہ لیکس میں نواز شریف نہیں بچ سکے گا ، چورحکمرانوں کو تلاشی دینا ہو گی کیونکہ ابھی تو صرف ٹرایلر چلا ہے فلم ابھی باقی ہے، ابھی تو مزید پردہ نشینوں کے نام اور استعفے سامنے آئیں گے ۔اْنہوں نے کہاکہ پرویز رشید کے استعفے نے یہ بات ثابت کر دی ہے کہ نواز شریف جمہوریت نہیں بلکہ اپنی بادشاہت بچا رہے ہیں ، اس ہی بادشاہت کے خاتمے کیلئے ہی عمران خان نے 2نومبر کی کال دے رکھی ہے جس کیلئے میں نے پی ٹی آئی بلوچستان کے ٹائیگرز کو عمران خان کی حفاظت کی ذمہ داری سونپی ہے، اب بلوچوں کی لاشوں سے گزر کر ہی کوئی عمران خان تک پہنچے گا ۔ اْنہوں نے کہا کہ بلوچستان سے تحریک انصاف کے دس ہزار کارکنان اپنے قائد عمران خان کی کال پر اسلام آباد پہنچیں گے اور چوروں کی حکومت کو رخصت کر کے ہی واپس جائیں گے ، کارکنان پارٹی کا ثاثہ ہیں ، بادشاہت کے خاتمے میں بلوچستان کے کارکنان تاریخ رقم کرینگے ۔