خبرنامہ پاکستان

پرویز مشرف کا انتخابات سے پہلے پاکستان آکر پارٹی قیادت کا اعلان

پرویز مشرف کا انتخابات سے پہلے پاکستان آکر پارٹی قیادت کا اعلان

دبئی :(ملت آن لائن) اے پی ایم ایل کے چیئرمین جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف نے انتخابات سے پہلے پاکستان آکر پارٹی قیادت کا اعلان کر دیا اور کہا کہ کہتے ہیں ملک کی حالت دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ پرویز مشرف نے ویڈیو لنک کے ذریعے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات سے پہلے پاکستان آکر پارٹی کی قیادت کروں گا، پاکستان کی حالت دیکھ کردل خون کےآنسوروتا ہے۔ پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ ہم 2018 کےالیکشن میں حصہ لیں گے، آل پاکستان مسلم لیگ تمام قومیتوں کی نمائندگی کرتی ہے، ہماری پارٹی میں کوئی کرپٹ اور ڈاکو نہیں، پاکستان کو لوٹنے والوں سے چھٹکارا حاصل کرنا ہے۔ چیئرمین اے پی ایم ایل نے کہا کہ ایک نیاپاکستان بنائیں گے، میرے دور میں مزدور خوش تھا، لوگ سرمایہ کاری کررہے تھے، 10سال میں کوئی ترقی نہیں ہوئی، ملک بدحالی سے دوچار ہے۔
تیسری بڑی سیاسی قوت بن کر مسلم لیگ اور پیپلز پارٹی کا خاتمہ کریں گے، پرویزمشرف
یاد رہے اس سے قبل بھی سربراہ آل پاکستان مسلم لیگ پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ جلد پاکستان آرہا ہوں ، ملک کو تیسری سیاسی قوت کی ضرورت ہے اور اس سیاسی خلاء کو میں اور میری اتحادی جماعتیں پورا کرسکتی ہیں۔ پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ آئندہ انتخابات میں عوام مسلم لیگ (ن) کا خاتمہ کردیں گے اور سندھ کے لوگوں کو کرپٹ اور نا اہل پیپلز پارٹی سے نجات ملے گی۔ انکا کہنا تھا کہ بہت جلد پاکستان آکر انتخاب میں بھرپور حصہ لوں گا اور آل پاکستان مسلم لیگ اور اتحادی جماعتوں کی صورت میں عوام کو نیا پلیٹ فارم فراہم کریں گے جو ان کے مسائل حل کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہوگی۔