خبرنامہ پاکستان

پرویز مشرف کیخلاف سنگین غداری کیس 8 مارچ کو سماعت کیلئے مقرر

پرویز مشرف کیخلاف سنگین غداری کیس 8 مارچ کو سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد:(ملت آن لائن) پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس 8 مارچ کو سماعت کے لیے مقرر کردیا گیا۔ سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کی سماعت تین رکنی خصوصی بینچ کی سربراہی جسٹس یحیٰی آفریدی کریں گے جب کہ جسٹس یاور علی اور جسٹس طاہرہ صفدر بھی خصوصی بینچ کا حصہ ہیں۔ سابق صدر کے خلاف کیس کی سماعت وفاقی شریعت عدالت کی عمارت میں ہوگی۔ خصوصی عدالت کے رجسٹرار نے سیکیورٹی کے لیے ضلعی انتظامیہ کو خط لکھ دیا ہے۔
………………………
اس خبر کو بھی پڑھیے…..آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم اسکینڈل: ملزم شاہد شفیق کا 7 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
لاہور: آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم اسکینڈل میں گرفتار ملزم شاہد شفیق کو 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا گیا آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم کیس میں گرفتارملزم بسم اللہ انجینئرنگ کے چیف ایگزیکٹو شاہد شفیق کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ کے بعد آج سخت سیکورٹی میں احتساب عدالت میں پیش کیا گیا۔ نیب نے احتساب عدالت سے ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے ملزم کو 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پرنیب کے حوالے کردیا۔عدالت نے ملزم شاہد شفیق کو 5 مارچ کو ریمانڈ مکمل ہونے پر دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا۔
شاہد شفیق جسمانی ریمانڈ پرنیب کےحوالے
خیال رہے کہ گزشتہ روز آشیانہ ہاؤسنگ کرپشن میں گرفتارملزم بسم اللہ کنسٹرکشن کے چیف ایگزیکٹو شاہد شفیق کو ضلع کچہری میں جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا تھا۔ مجسٹریٹ نے ملزم شاہد شفیق کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے اسے نیب کے حوالے کردیا تھا۔ یاد رہے کہ دو روز نیب نے ملزم شاہد شفیق کو حراست میں لیا تھا، ملزم پر ایل ڈی اے اہلکاروں کی ملی بھگت سے 14 ارب روپے کا ٹھیکہ جعلی کاغذات پرحاصل کرنے کا الزام ہے۔