خبرنامہ پاکستان

پرویز مشرف کی تاحیات نااہلی ،درخواست سماعت کیلئے منظور

اسلام آباد:(اے پی پی)سپریم کورٹ نے سابق صدرپرویزمشرف کی تاحیات انتخابی نا اہلی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے منظورکرلی ۔ چیف جسٹس انورظہیرجمالی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے پانچ رکنی لارجربنچ نے پرویزمشرف کی تاحیات انتخابی نااہلی سے متعلق اپیل کی سماعت کی، دوران سماعت سابق صدرپرویزمشرف کے وکیل قمرافضل نے موقف اختیار کیا کہ موکل کیساتھ کوئی رابطہ نہیں ہوا وقت دیا جائے جس پرچیف جسٹس نے کہا کہ لارجر بنچ روزروزنہیں بنتا،اگرہدایات نہیں تواپیل نمٹا دیتے ہیں۔ پرویزمشرف کے وکیل نے ہدایات لینے کیلئے مزید وقت کی استدعا کی جس پرعدالت نے تاحیات انتخابی نااہلی کے خلاف درخواست منظورکرلی۔ سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردی۔ سابق صدر پرویز مشرف نے پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائرکی تھی، پشاور ہائی کورٹ نے پرویزمشرف کوانتخابی عمل کیلئے تاحیات نااہل قراردیا تھا۔