خبرنامہ پاکستان

پرویز مشرف کی دبئی روانگی ن لیگ کی ایک اور ڈیل کا نتیجہ ہے: شاہ محمود

لاہور:(اے پی پی) شاہ محمود قریشی کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پرویز مشرف کی روانگی ن لیگ کی ایک اور ڈیل ہے۔ پرویز مشرف نے ملکی آئین کو توڑنے کا سنگین جرم کیا۔ بڑے مک مکا نے پرویز مشرف کو قانون سے بالاتر بنا دیا ہے۔ پرویز مشرف کیخلاف آئین شکنی کا مقدمہ برائے نام رہ گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ 2002 میں پرویز مشرف کے ریفرنڈم، وردی میں رہنے اور سترویں ترمیم کی مخالفت کی اب بھی میں بڑے مک مکا کی مخالفت کرتا ہوں۔