خبرنامہ پاکستان

پرویز مشرف کی طبعیت پھر بگڑ گئی

کراچی: سابق صدر پرویز مشرف کی طبیعت خراب ہونے پر پی این ایس شفا کراچی کے ڈاکٹروں کی تین رکنی ٹیم ان کے گھر پہنچی اور ان کا معائنہ کیا۔ ڈاکٹروں نے سابق صدر کو مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پرویز مشرف کی ریڑھ کی ہڈی اور پاؤں میں تکلیف ہے۔ سابق صدر پرویز مشرف نے گزشتہ روز کراچی میں نجی ہوٹل میں ایک تقریب میں شرکت کی تھی، جبکہ کچھ روز پہلے بھی ان کی طبعیت خراب ہونے پر ان کا چیک اپ کیا گیا تھا۔