خبرنامہ پاکستان

پریس کونسل آف پاکستان کا تحقیقاتی کمیٹی پر تحفظات کا اظہار

اسلام آباد(ملت + آئی این پی) پریس کونسل آف پاکستان نے انگریزی اخبار میں چھپنے والی متنازعہ خبرکی تحقیقات کیلئے حکومت کی جانب سے بنائی گئی تحقیقاتی کمیٹی پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خبر لیک جیسے معاملات کی تحقیقات پریس کونسل آف پاکستان کے دائرہ کار میں آتے ہیں، حکومت خبرلیکس کا معاملہ پریس کونسل آف پاکستان میں لائے،حکومتی تحقیقاتی کمیٹی انگریزی اخبار کے خلاف کارروائی کا اسرار نہ کرے،تحقیقاتی کمیٹی متعلقہ رپورٹر پرذرائع بتانے پر بھی زور نہ دے۔جمعرات کو پریس کونسل آف پاکستان کی 13واں جنرل کونسل کا اجلاس ڈاکٹر محمد صالح الدین مینگل کی زیرصدارت ہوا،اجلاس میں پریس کونسل آف پاکستان کے ممبر سینئر صحافی مجیب الرحمان شامی،قاضی اسد عابد،عامر محمود،وامک زبیری،علی قاضی،انور ساجدی،ابراہیم خان،شاہ جہان سید،اقبال جعفری،خورشید تنویر،ناصر زیدی اور قائم مقام پریس کونسل آف پاکستان کے رجسٹرار اعجاز حسین نے شرکت کی۔اجلاس کے آغاز میں گذشتہ اجلاس میں کیے گئے فیصلوں پر عملدرآمد پر غور کیا گیا،اجلاس میں انگریزی اخبار میں چھپنے والی متنازعہ خبراور اس کی تحقیقات کیلئے بنائی گئی کمیٹی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس میں متفقہ طور پر موقف اپنایا گیا کہ تحقیقاتی کمیٹی انگریزی اخبار کے خلاف کارروائی کا اصرار نہ کرے،اس کے علاوہ تحقیقاتی کمیٹی متعلقہ رپورٹر پر بھی ذرائع بتانے پر بھی زور نہ دے،خبر لیک جیسے معاملات پریس کونسل آف پاکستان کے دائرہ کار میں آتے ہیں،حکومت خبرلیک کا معاملہ پریس کونسل آف پاکستان میں آئے،بدقسمتی سے حکومت نے معاملہ پریس کونسل آف پاکستان کے پاس نہیں بھیجا