خبرنامہ پاکستان

پشاورائیرپورٹ سے سونا اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

پشاورائیرپورٹ سے سونا اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
پشاور:(ملت آن لائن) ائیرپورٹ پر کسٹم اہلکاروں نے دبئی سے ایک کلو سونا اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پشاور کے باچا خان انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر تعینات کسٹم اہلکاروں نے دبئی سے ایک کلو گرام سونا اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے طاہرعلی نامی مسافر کو گرفتار کرلیا۔ کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ برآمد کیے گئے سونے کی قیمت 55 لاکھ روپے ہے، ملزم طاہرعلی نے سونا اپنے جوتوں میں چھپا رکھا تھا اور اس کا تعلق صوابی سے ہے، ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔