خبرنامہ پاکستان

پشاور:اسنیپ چیکنگ پوائنٹ پر خواتین اہلکاروں کو تعینات

پشاور:اسنیپ چیکنگ پوائنٹ پر خواتین اہلکاروں کو تعینات
پشاور:(ملت آن لائن) زرعی ڈائریکٹوریٹ پر حملے کے بعد ڈائریکٹوریٹ پر خواتین کی اسنیپ چیکنگ کیلئے خواتین سیکورٹی اہلکار تعینات کردی گئیں۔ زرعی ڈائریکٹوریٹ پرحملے کے بعد سیکیو رٹی کو فول پروف بنانے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں، اسنیپ چیکنگ کیلئے خواتین اہلکار تعینات کردی گئیں۔ ایس ایس پی آپریشنز کا کہنا ہے کہ خواتین اہلکاروں کی تعیناتی سے خواتین سے پوچھ گچھ میں آسانی ہوگی، خواتین اہلکار وں کی تعیناتی فیز تھری چیک پوسٹ پرکی گئی ہے۔ ایس ایس پی آپرینشز کا کہنا ہے کہ زرعی ڈائریکٹوریٹ میں حملہ آور برقعہ پہن کر آئے تھے۔