خبرنامہ پاکستان

پشاوردھماکےکےسوگ میں پی ٹی آئی نے انتخابی مہم موخرکردی

پشاور دھماکے میں قیمتی جانوں کےنقصان پرتحریک انصاف نےایک روزہ سوگ کااعلان کیاہے۔

ترجمان پی ٹی آئی فواد چوہدری نےبتایاکہ پشاوردھماکےکےباعث قیمتی جانوں کونقصان پر خیبرپختونخوا میں جاری انتخابی مہم ایک روزکیلئےروک دی گئی ہے۔

ترجمان پی ٹی آئی کاکہناتھاکہ اےاین پی کی کارنرمیٹنگ پرحملہ قابل مذمت ہے۔ ہارون بلوراوردیگرکی شہادتوں سےپوراملک سوگوارہے۔بلور فیملی اور عوامی نیشنل پارٹی کی قیادت کیساتھ مکمل اظہار یکجہتی کا فیصلہ کیا ہے۔ ترجمان پی ٹی آئی کاکہناتھاکہ تحریک انصاف بلور فیملی اور اے این پی کا غم بانٹے گی۔آج پختونخوا میں اپنی تمام انتخابی سرگرمیاں منسوخ کررہے ہیں۔

عوامی نیشنل پارٹی سندھ نےبھی 2روزہ سوگ کااعلان کیاہے۔ ترجمان اےاین پی سندھ کےمطابق 2روزکےلیےانتخابی سرگرمیاں معطل رہیں گی۔