خبرنامہ پاکستان

پنجاب اسمبلی؛ تعلیمی اداروں میں ڈانس پارٹیوں پر پابندی کی قرارداد منظور

پنجاب اسمبلی؛

پنجاب اسمبلی؛ تعلیمی اداروں میں ڈانس پارٹیوں پر پابندی کی قرارداد منظور

لاہور:(ملت آن لائن) پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں ڈی جے نائٹس کیخلاف قرارداد کو متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔ مسلم لیگ (ن) کے رکن شیخ اعجاز احمد نے پنجاب اسمبلی میں قرارداد پیش کی جس میں صوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں رات گئے ہونے والی رقص و سرور کی محفلوں ڈی جے نائٹس پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا گیا۔
درس گاہوں سے رقص گاہوں تک
قرارداد میں کہا گیا کہ ملک کے تعلیمی اداروں میں مغربی ثقافت کو فروغ دیا جارہا ہے، ڈی جے نائٹس سے طلبا و طالبات بے راہ روی کا شکار ہورہے ہیں۔ پنجاب اسمبلی نے قرارداد کو متفقہ طور پر منظور کرلیا۔
…………………………..
اس خبر کو بھی پڑھیے…پیپلزپارٹی نے شیری رحمان کو سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر نامزد کردیا، ذرائع

اسلام آباد:(ملت آن لائن) پیپلزپارٹی نے شیری رحمان کو سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر نامزد کردیا۔ سینیٹ الیکشن میں اپوزیشن کے حمایت یافتہ صادق سنجرانی چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں کامیاب ہوئے جب کہ پیپلزپارٹی کے سلیم مانڈوی والا ڈپٹی چیئرمین سینیٹ منتخب ہوگئے۔ ن لیگ کو شکست، صادق سنجرانی چیئرمین اور سلیم مانڈوی والا ڈپٹی چیئرمین سینیٹ منتخب سینیٹ میں چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے انتخاب کے بعد اب بڑی جماعتوں نے اپنا اپوزیشن لیڈر لانے کے لیے کوششیں شروع کردی ہیں۔ پیپلزپارٹی نے شیری رحمان کو ایوانِ بالا میں اپوزیشن لیڈر نامزد کردیا ہے جب کہ بلاول بھٹو زرداری نے اس حوالے سے مزید مشاورت کے لیے پارٹی کی سینئر قیادت کو زرداری ہاوس بھی طلب کرلیا ہے۔ واضح رہےکہ سینیٹ میں اس سے قبل قائد حزب اختلاف پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اعتزاز احسن تھے جب کہ نامزد اپوزیشن لیڈر شیری رحمان امریکا میں پاکستان کی سفیر بھی رہ چکی ہیں۔

راؤ انوار کا قریبی ساتھی شعیب شوٹر مفرور قرار

کراچی:(ملت آن لائن) نقیب اللہ قتل کیس میں ملوث اور راؤ انوار کے دست راست سابق ایس ایچ او شعیب شوٹر کو اغوا برائے تاوان کے ایک مقدمے میں مفرور قرار دے دیا گیا۔ کراچی کی انسدادِ دہشتگردی عدالت میں شہری کے اغوا برائے تاوان کیس کی سماعت ہوئی۔ کیس میں سابق ایس ایچ او شعیب شیخ عرف شعیب شوٹر کو مفرور قرار دے دیا گیا۔ سماعت کے دوران تفتیشی افسران نے بتایا کہ پولیس کی وردی میں ملبوس کالی بھیڑ شعیب شوٹر نے شریف نامی شہری کو اغوا کرکے اس سے 6 لاکھ روپے تاوان وصول کیا۔ تاہم پیسے لینے کے باوجود شریف کو رہا نہیں کیا گیا جو تاحال لاپتہ ہے۔
راؤ انوار کا نام انتہائی مطلوب ملزمان کی فہرست میں شامل
شعیب شوٹر سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کا قریبی ساتھی سمجھا جاتا ہے اور نقیب اللہ قتل کے مشہور مقدمے میں بھی ملوث ہے۔ پولیس نے کہا کہ سندھ ہائیکورٹ میں بھی شریف کے لاپتہ ہونے سے متعلق درخواست زیرِ سماعت ہے۔ عدالت نے ملزم شعیب شوٹر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 8 اپریل تک ملتوی کردی۔