خبرنامہ پاکستان

پنجاب اسمبلی کے 3 ارکان تحریک انصاف میں شامل

پنجاب اسمبلی کے

پنجاب اسمبلی کے 3 ارکان تحریک انصاف میں شامل

لاہور:(ملت آن لائن) مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے 3 ارکان پنجاب اسمبلی تحریک انصاف میں شامل ہوگئے ہیں۔ تحریک انصاف نے پنجاب سے مخالفین کی 3 وکٹیں ایک ساتھ اڑالیں، پنجاب اسمبلی کے 3 ارکان نے پی ٹی آئی رہنما جہانگیر خان ترین سے ملاقات کی جس کے بعد انہوں نے تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔ پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرنے والوں میں پیپلزپارٹی کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر ایم پی اے سردار شہباب، آز اد رکن احسن فتیانہ اور مسلم لیگ (ق) کے رکن احمد شاہ کھگہ شامل ہیں۔
…………………………………….
اس خبر کو بھی پڑھیے….مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ کو بھارتی ہائی کمشنر کا فون، مسئلہ کشمیر پر تبادلہ خیال

اسلام آباد:(ملت آن لائن) قومی سلامتی کے مشیر ناصر جنجوعہ سے بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریا نے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔ پاکستان میں تعینات بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریا نے قومی سلامتی کے مشیر ناصر جنجوعہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے جس میں مقبوضہ کشمیر کی حالیہ صورتحال سمیت دو طرفہ تعلقات میں بہتری پر بات چیت ہوئی۔ اس موقع پر مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ کاکہنا تھا کہ پاکستان کشمیر کے معاملے پر پرعزم ہے، تشدد کا راستہ اپنانے کا کوئی فائدہ نہیں، مزاکرات ہی واحد راستہ ہے جو سودمند ثابت ہوسکتا ہے۔
بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریا کا کہنا تھا کہ اعتماد سازی کے لئے تجارت، ملزمان کے تبادلوں اور میڈیکل ٹیموں کے دوروں جیسے اقدامات کی ضرورت ہے۔