خبرنامہ پاکستان

پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں بارش، پہاڑوں پر برفباری

پنجاب اور خیبر

پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں بارش، پہاڑوں پر برفباری

اسلام آباد:(ملت آن لائن) پنجاب کے خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں بارش کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا جب کہ پہاڑوں پر برفباری کے بعد سیاحوں نے وہاں کا رخ کرلیا۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، لاہور،گوجرانوالہ،میانوالی، بہاول پور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی۔
خیبرپختونخوا کے شہر ایبٹ آباد، مانسہرہ ، چارسدہ، بنوں، سوات اور دیربالا میں بھی کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی جس کے بعد سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا۔ مری میں گزشتہ شام سے ہی ہلکی برفبا ری کا سلسلہ جاری ہے اور نتھیاگلی سمیت گلیات کے بالائی علاقوں میں 18 انچ تک برف باری ہوئی جب کہ زیارت میں ڈیڑھ فٹ تک برف باری ریکارڈ کی گئی۔