خبرنامہ پاکستان

ملک کے مختلف حصوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

ملک کے

ملک کے مختلف حصوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

لاہور:(ملت آن لائن) اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف حصوں میں 6.2 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کی شدت 6.2 ریکارڈ کی گئی جس کی گہرائی 178 کلو میٹر تھی جب کہ اس کا مرکز کوہ ہندوکش ریجن افغانستان تھا۔
خیبرپختونخوا، پنجاب، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔
اسلام آباد، لاہور پشاور، ملتان، بھکر ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، حافظ آباد، گوجرانوالہ، کمالیہ، سرگودھا، جہلم، فیصل آباد، جھنگ اور ڈیرہ اسماعیل خان سمیت دیگر شہروں میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔
خیبر ایجنسی، باجوڑ ایجنسی، بنوں، ہنگو، مانسہرہ اور پاراچنار میں بھی شدید زلزلہ محسوس کیا گیا۔ بلوچستان کے شہر لسبیلہ میں زلزلے سے بیلہ کے علاقے میں ایک اسکول کی چھت گر گئی جس سے ایک بچی کے جاں بحق اور 9 کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
آزاد کشمیر میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جہاں کوٹلی، راولا کوٹ، میرپور خاص، پھلندری اور دیگر مقامات پر بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جب کہ آزاد کشمیر میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے لگے۔
گلگت بلتستان میں اسکردو، کھرمنگ، شگر، گھانچے، چلاس میں بھی شدید زلزلہ محسوس کیا گیا۔
لوگ گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے
ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے باعث لوگ شدید خوف میں مبتلا ہوکر گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرنے لگے۔ اسلام آباد میں زلزلے کے باعث سپریم کورٹ میں کیسز کی سماعت کے دوران وکلا اور دیگر افراد عدالت سے باہر آگئے۔ جب کہ پارلیمنٹ میں صنعت و پیدوار کمیٹی کے اراکین اجلاس میں موجود تھے جو زلزلے کے باعث خوف سے باہر آگئے۔
افغانستان اور بھارت میں بھی زلزلہ
دوسری جانب افغانستان اور بھارت میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوئے اور لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق افغانستان میں بھی زلزلے کی شدت 6.2 ریکارڈ کی گئی ہے جب کہ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش ریجن افغانستان تھا۔