خبرنامہ پاکستان

پنجاب بیورو کریسی شریف برادران کی ذاتی ملازم بن گئی ہے: اعتزاز احسن

پنجاب بیورو کریسی شریف برادران کی ذاتی ملازم بن گئی ہے: اعتزاز احسن

کراچی:(ملت آن لائن) پیپلز پارٹی کے سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) اپنے منظور نظر افسران ان کا ساتھ دے رہے ہیں، پنجاب بیورو کریسی شریف بردران کی ذاتی ملازم ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی کے پروگرام ’اعتراض یہ ہے‘ میں انٹرویو دیتے ہوئے کیا، قومی احتساب بیورو لاہور کی جانب سے سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کی گرفتاری سے متعلق اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ افسران ملک سے غداری اور شریفوں سے وفاداری کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شریف خاندان احد چیمہ کی گرفتاری پر چلا رہے ہیں، مجھے کسی نے بتایا کہ یہ طوطے کی طرح بولے گا، احد چیمہ نجی کمپنی کے ایم ڈی بھی رہ چکے ہیں، شاہد خاقان عباسی تالا بند کرنے والے افسران کے خلاف کچھ نہیں کریں گے۔
مسلم لیگ ن کا ووٹ بینک نوازشریف، مریم نوازکے ساتھ ہے‘ اعتزاز احسن
ان کا کہنا تھا کہ اقامہ منی لانڈ رنگ سے زیادہ سنگین جرم ہے، تنخواہ آپ لیں نہ لیں لیکن غیر ملکی کمپنی کا ملازم ہونا ہی جرم ہے، نواز شریف کو صرف نااہل کیا گیا ہے میں تو کہتا ہوں آرٹیکل 6 لگانا چاہیے تھا، شاہد خاقان عباسی کہتے ہیں میں نہیں نواز شریف وزیر اعظم ہیں۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ طلال چوہدری، دانیال عزیز کو پکڑنے سے کچھ حاصل نہیں ہوگا، نواز شریف قانون کے بند کمرے میں قید ہیں، جسٹس بشیر کے پاس سزا دینے کے علاوہ کوئی اور آپشن موجود نہیں، کیلیبری فونٹ سے متعلق گواہ کے بیان کا انہیں فائدہ ہوسکتا ہے، لیکن پیسہ کہاں سے آیا؟ منی ٹریل جو کہ اصل مسئلہ ہے جس پر انہوں نے ابھی تک کچھ پیش نہیں کیا۔
نواز شریف نے قانونی وآئینی اعتبار سے خود کش جیکٹ پہن لی ہے، اعتزاز احسن
سینیٹر اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ ن لیگی امید واروں کو آزاد قرار دینا چیلنج ہوسکتا ہے جس سے وہ اپنے آپ کو مظلوم ثابت کر رہے ہیں، سینیٹ الیکشن کے لیے اوپن بیلٹ سسٹم کر دینا چاہیے تاکہ ہارس ٹریڈنگ نہ ہو۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جب بی بی کی شہادت ہوئی تو پورے ملک میں آگ لگی ہوئی تھی لیکن اس وقت بھی آصف زرداری نے پاکستانی کھپے کا نعرہ لگایا۔