خبرنامہ پاکستان

پنجاب حکومت عوام کو صاف پانی تو فراہم نہیں کرسکی: مہرین انور راجہ

لاہور(آئی این پی )سابق وزیر مملکت انصاف و پارلیمانی امور مہرین انو ر راجہ نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت عوام کو صاف پانی تو فراہم نہیں کرسکے باقی مسائل کیا حل کرے گی ، پنجاب کے عوام صاف پانی سے محروم ہیں،پنجاب حکومت کی بنائی گئی صاف پانی کمپنی بری طرح ناکام ہوگئی ہے ،صاف پانی کی عدم فراہمی سے عوام مختلف بیماریوں کا شکا ر ہورہے ہیں ۔پیر کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پنجاب میں سرمایہ کاری کے لئے سرکاری خرچہ پر ان گنت تقاریب منعقد ہوئیں مگر حالات یہ ہیں بڑے مالیاتی ادارے پاکستان میں اپنے منصوبے بند کررہے ہیں، حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے بیرونی سرمایہ کار پاکستان چھوڑ رہے ہیں ، ایشیائی ترقیاتی بینک نے رواں سال 2017میں ایک ارب دس کروڑ مالیت کے دس منصوبے بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔اور ترقیاتی بینک نے ان منصوبوں کی تکمیل میں در پیش مسائل کی وجہ سے انہیں بند کرنے کی سفارش کی ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ رواں سال2017کو پنجاب ایری گیٹڈ ایگری کلچرانوسٹمنٹ پروگرام ٹی تھری اور توانائی کی استعدادکار بڑھانے کا انوسٹمنٹ پروگرام ٹی ون جیسے اور دیگرجاری ترقیاتی پروگرامزبھی بند کر دیے جائیں گے۔جسں سے ملک میں بے روزگاری میں اضافہ ہو گا ،اور ملک معاشی ترقی کے لحاظ سے بھی متاثر ہو گی۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی ناقص پالیس کی وجہ سے سرمایہ کار ملک چھوڑ رہے ہیں،ایک طرف تو حکومت بلندوباگ دعوے کرتی ہے کہ ملک میں سرمایہ کاری کا عمل تیز کیاجارہا ہے جبکہ حقیقت یہ ہے کہ سرمایہ کار پاکستان سے باہر جارہے ہیں جاری منصوبے بند ہو رہے ہیں اور حکمران غفلت کی نیند سو رہے ہیں۔