خبرنامہ پاکستان

پنجاب میں دھند/اسموگ کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان؛ محکمہ موسمیات

اسلام آباد: (ملت آن لائن) محکمہ موسمیات نے پنجاب کے میدانی علاقوں میں صبح/رات کے اوقات میں دھند/اسموگ کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے جبکہ ملتان، بہاولپور، سرگودھا، ساہیوال، لاہور، فیصل آباد ڈویژن میں شدید دھند کی پیشنگوئی کی ہے۔ہفتہ کو محکمہ موسمیات کی جاری رپورٹ کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک ر ہے گا۔ جبکہ پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید دھند /سموگ اور بالائی سندھ میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک ر ہا۔ جبکہ پنجاب کے بیشتر میدانی علاقے شدید دھند کی لیپٹ میں رہے۔ہفتہ کوریکارڈ کیے گئے سرد ترین مقامات کے درجہ حرارت: سکردو منفی 03، گلگت میں 00 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔