خبرنامہ پاکستان

پنجاب میں دھند ہی دھند، کئی راستے گم ہو گئے

پنجاب میں دھند

پنجاب میں دھند ہی دھند، کئی راستے گم ہو گئے

لاہور: (ملت آن لائن) لاہور سمیت پنجاب کے کئی شہروں کو دھند نے اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ حد نگاہ کم ہونے سے موٹر وے کئی مقامات پر بند رہی۔ موٹر وے پولیس کی جانب سے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت بھی کی گئی۔ فیصل آباد، ملتان، خانیوال، ہارون آباد اور دیگر مقامات پر بھی دھند کا راج رہا۔ دھند کے باعث نیشنل ہائی وے پر بھی ٹریفک کی روانی متاثر رہی۔دوسری طرف ملک کے بیشتر علاقوں میں سردی کے ڈیرے ہیں۔ پہاڑی مقامات میں برفباری سے ہر منظر سفید نظر آرہا ہے۔ گوپس، گلگت، سکردو، استور اور کوئٹہ میں پارہ نقطہ انجماد سے گر گیا۔ موسم کی خبر دینے والوں کا کہنا ہے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سردی مزید بڑھے گی جبکہ پوٹھوہار ریجن اور بالائی سندھ میں صبح کے اوقات میں کہر پڑنے کا بھی امکان ہے۔پنجاب میں دھند اندھا دھند چھا گئی، بیشتر علاقے آج بھی دھندلائے رہے، نیشنل ہائی وے پر بھی ٹریفک کا نظام بری طرح متاثر رہا۔موٹر وے پولیس کی جانب سے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت بھی کی گئی۔ فیصل آباد، ملتان، خانیوال، ہارون آباد اور دیگر مقامات پر بھی دھند کا راج رہا۔ دھند کے باعث نیشنل ہائی وے پر بھی ٹریفک کی روانی متاثر رہی۔