خبرنامہ پاکستان

پنجاب میں لڑکیوں کی ریڑھ کی ہڈی سے گودا نکالنے والا گروہ گرفتار

پنجاب میں لڑکیوں

پنجاب میں لڑکیوں کی ریڑھ کی ہڈی سے گودا نکالنے والا گروہ گرفتار

حافظ آباد:(ملت آن لائن) غریب گھرانوں کی لڑکیوں کی ریڑھ کی ہڈی کا گودا بیچنے والے گروہ کو گرفتار کرلیا گیا اور ملزمان میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔ حافظ آباد میں جہیز پیکیج کا لالچ دے کر غریب گھرانوں کی لڑکیوں کی ریڑھ کی ہڈی سے بون میرو اور دیگر مواد نکالنے کا مکروہ دھندہ کرنے والے گروہ کا انکشاف ہوا ہے ۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون سمیت متعدد ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ تھانہ سٹی پولیس کو مخبری ہوئی کہ محمد اسلم ہنجرا، اس کی بیوی آمنہ بی بی اور ملزم ندیم نے گھر میں اپنا دھندہ شروع کر رکھا ہے۔ وہ ان پڑھ لڑکیوں کو جہیز پیکیج کا جھانسہ دے کر ورغلاتے اور ان کے میڈیکل نمونے کی آڑ میں ریڑھ کی ہڈی سے بون میرو اور دیگر قیمتی مواد سرنج کے ذریعے نکال کر آگے فروخت کرتے ہیں۔ پولیس نے ملزمان سے تفتیش شروع کر دی ہے۔

………………………….

اس خبر کو بھی پڑھیے…ایم کیوایم رابطہ کمیٹی نے کامران ٹیسوری کو سینیٹ کا ٹکٹ جاری کردیا

کراچی: (ملت آن لائن)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم) پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے کامران ٹیسوری کو سینیٹ کا ٹکٹ جاری کردیا ہے۔ ایم کیوایم پاکستان کے ڈپٹی کنوینر خالد مقبول صدیقی کی منظوری سے رابطہ کمیٹی نے کامران ٹیسوری کو سینیٹ کا ٹکٹ جاری کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کامران ٹیسوری کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ رات گئے نامعلوم مقام پر ہونے والی رابطہ کمیٹی کی مشاورت میں کیا گیا۔ رابطہ کمیٹی نے کامران ٹیسوری کے ساتھ ساتھ مخالف گروپ پی آئی بی کے تمام سینیٹ امیدواروں کو بھی ٹکٹ جاری کئے ہیں۔
کامران ٹیسوری کو سینیٹر بنانے پرمتحدہ 2 دھڑوں میں تقسیم
رہنما ایم کیوایم پاکستان فیصل سبزواری نے کامران ٹیسوری کو ٹکٹ دینے کی تصدیق کردی ہے اور ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ سینیٹ ٹکٹ دینےمیں 5 روز کی تاخیر کی وجہ طریقہ کار کا مسئلہ تھا، ابھی تک ٹکٹ جاری کئے گئے ہیں تاہم حتمی امیدواروں کے نام مشاورت کے بعد طے کئے جائیں گے۔ دوسری جانب کامران ٹیسوری نے بھی رابطہ کمیٹی کی جانب سے ٹکٹ جاری ہونے کی تصدیق کردی ہے۔
کامران ٹیسوری کو معطل کرنے والے رابطہ کمیٹی ارکان معطل
واضح رہے کہ ایم کیوایم پاکستان کے رہنما کامران ٹیسوری کو سینیٹر بنانے کے معاملے پر ایم کیوایم میں پھوٹ پڑگئی ہے اور پارٹی بظاہر دو گروپوں بہادرآباد اور پی آئی بی میں تقسیم ہوچکی ہے۔