خبرنامہ پاکستان

پنجاب پاوراسکینڈل؛ سابق سی ایف او اور شہباز شریف کے داماد میں گہرے تعلقات کا انکشاف

پنجاب پاور

پنجاب پاوراسکینڈل؛ سابق سی ایف او اور شہباز شریف کے داماد میں گہرے تعلقات کا انکشاف

لاہور:(ملت آن لائن)+اے پی پی) پنجاب پاور ڈویلمپنٹ کمپنی کے گرفتار سابق سی ایف او اکرام نوید اور وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کے داماد عمران علی کے درمیان گہرے تعلقات کے شواہد سامنے آئے ہیں۔ پنجاب پاور ڈویلمپنٹ کمپنی میں کروڑوں روپے کی بے ضابطگیوں سے متعلق تحقیقات کےدوران انکشاف ہوا ہے کہ کمپنی کے سابق چیف فنانس آفیسر اکرام نوید نے عمران علی کے ایم ایم عالم روڈ قائم پلازے میں دو منزلوں کی خریداری کے لئے ادائیگیاں کیں اور علی ٹاور میں دو منزلیں خریدنے کے لئے سرکاری خزانے سے ادائیگیاں پلازے کی تعمیر سے قبل ہی ادا کر دیں۔ نیب میں گرفتار گریڈ 19 کے آفیسر کی مال آف گلبرگ میں 4500 اسکوئر فٹ کے پورے فلور، ووگ ٹاور میں تین دکانیں اور فیروز پور روڈ پر شمع ٹاور میں 4 اپارٹمنٹس بھی اکرام نوید اور اس کے اہل خانہ کے نام ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
نیب نے شہباز شریف کے داماد کو طلب کرلیا
اکرام نوید نے عمران علی کے پلازے میں دو فلورز کیوں خریدے اور رقم کی ادائیگی تعمیر سے قبل کیوں کی گئی سب کچھ نیب کی تحقیقاتی ٹیم کو بتا دیا۔ نیب لاہور نے ایل ڈی اے سے اکرام نوید کی ایم ایم عالم روڈ اور دیگر جگہوں پر جائیدادوں کی ملکیت کا مصدقہ ریکارڈ مانگ لیا۔