خبرنامہ پاکستان

پنجاب پولیس پر اربوں روپے کا خرچہ

پنجاب پولیس پر اربوں روپے کا خرچہ
لاہور:(ملت آن لائن) پنجاب پولیس کی نئی یونیفارم پر کتنا کپڑا لگا اور کس خاص فرم کو فائدہ پہنچایا گیادنیا انویسٹی گیشن ٹیم مزید حقائق سامنے لے آئی۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس کی نئی یونیفارم بنانے کے لیے ایک لاکھ 77 ہزار افسروں اور اہلکاروں کے لیے 8 لاکھ میٹر کپڑا خریدا گیا۔ یونیفارم کی تبدیلی پر پنجاب پولیس کے یونیفارم کے کپڑے پر ایک ارب 35 کروڑ روپے لگے۔ 15 کروڑ روپے ٹوپی اوربیلٹ کی خریداری پر لگائے گئے۔ پنجاب پولیس کے یونیفارم کی خریداری ایک معروف بزنس مین کی فرم سے کی گئی ۔ فائنل ٹینڈز کیلئے سابق اے آئی جی لاجسٹک ہمایوں بشیر تارڑ نے نشاط ٹیکسٹائل اور ارشد ٹیکساٹل کو منتخب کیا، دونوں فرمز کا ایک ہی مالک ہے پنجاب پولیس کی یونیفارم نشاط گروپ سے خریدی گئی ۔ پٹرولنگ پولیس سپیشل پروٹیکشن یونٹ اور ایلیٹ فورس کی وردی ارشد ٹیکساٹل سے لی گئی تاکہ عام شہری شک نہ کریں کہ کپڑے کی خریداری ایک ہی فرم سے کی گئی ہے ۔ ذرائع کے مطابق یونیفارم تبدیل کرکے اربو ں روپے کے ضیاع کے بعد اب پھر پنجاب پولیس پرانی یونیفارم کی طرف جا رہی ہے جسکا فیصلہ مارچ میں ہو گا ۔