لاہور:(ملت آن لائن)پنجاب کے مختلف شہروں میں رات گئے ہلکی بارش کے بعد جہاں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا وہیں اسموگ میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔
لاہور، ملتان، شیخوپورہ ، صادق آباد اور گرد و نواح میں رات گئے بارش سے سردی کی شدت بڑھ گئی اور فضا میں موجود اسموگ بھی چھٹ چکی ہے۔
چیچہ وطنی، چکوال، لودھراں شہر اور گرد و نواح میں اسموگ سے شہریوں کو بدستور مشکلات کا سامنا ہے اور حد نگاہ متاثر ہونے سے ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اسموگ کے دوران شہری ماسک کا لازمی استعمال کریں اور غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نا نکلیں۔