خبرنامہ پاکستان

پنجاب کے نامزد گورنرچوہدری محمد سرورسینیٹ کی رکنیت سے مستعفی

اسلام آباد ۔ (ملت آن لائن) تحریک انصاف کی جانب سے پنجاب کے نامزد گورنر چوہدری محمد سرور سینیٹ کی رکنیت سے مستعفی ہو گئے۔ انہوں نے منگل کو قومی اسمبلی ہال میں صدارتی انتخاب میں اپنے ووٹ کا حق استعمال کرنے کے بعد اپنا استعفیٰ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو پیش کیا جسے چیئرمین سینیٹ نے فوری منظور کر دیا جس کے بعد سینیٹ سیکرٹریٹ سے اس کا باضابطہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔