خبرنامہ پاکستان

پنڈی، اسلام آباد میٹرو منصوبے کے آڈٹ میں کرپشن سامنے آئی ہے: عمران خان

پنڈی، اسلام آباد میٹرو منصوبے کے آڈٹ میں کرپشن سامنے آئی ہے: عمران خان

اسلام آباد:(ملت آن لائن) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے دعویٰ کیا ہےکہ راولپنڈی اور اسلام آباد میٹرو منصوبے کے آڈٹ میں کرپشن سامنے آئی ہے۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے میں عمران خان نے الزام لگایا کہ پنجاب حکومت کے جس منصوبے کو بھی ہاتھ لگائیں وہ کرپشن میں لتھڑا ہوا ملے گا، شہباز شریف کے دعوے کہ پنجاب میں ایک دھیلے کی کرپشن نہیں ہوئی، پنجاب میں ’گڈگورننس‘ کی حقیقت سمجھنے کیلئے یہ کافی ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے آڈٹ رپورٹ کا حوالے دیتے ہوئے کہا کہ آڈٹ میں راولپنڈی اسلام آباد میٹرو منصوبے میں کرپشن اور بےضابطگیاں سامنےآئیں، آڈٹ اعتراضات کے باوجود اسپیشل ڈیپارٹمنٹل کمیٹی نے بہت سے کیسز جبراً دبادیئے۔