خبرنامہ پاکستان

پوری فورس لگا دیں، ملزم جہاں بھی ہے پکڑیں، لاہور ہائیکورٹ

Shaista expresses

پوری فورس لگا دیں، ملزم جہاں بھی ہے پکڑیں، لاہور ہائیکورٹ

لاہور: (ملت آن لائن)پوری فورس لگا دیں، ملزم جہاں بھی ہے پکڑیں، پنجاب میں زیادتی کے واقعات کی مکمل رپورٹ پیش کی جائے: چیف جسٹس ہائیکورٹ، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے آئی جی پنجاب کو زینب کے قتل میں ملوث ملزم کو 36 گھنٹے میں گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔ چیف جسٹس نے کہا ملزم کو گرفتار کر کے رپورٹ پیش کی جائے۔ قصور واقعہ کے خلاف چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ اور جسٹس صداقت علی خان نے کیس کی سماعت کی۔ آئی جی پنجاب عدالت میں پیش ہوئے۔ چیف جسٹس نے حکم دیا پوری فورس لگا دیں، ملزم جہاں بھی ہے پکڑیں، پنجاب میں زیادتی کے واقعات کی مکمل رپورٹ پیش کی جائے۔ خیال رہے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے آئی جی پنجاب کو فوری طلب کیا تھا۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ قصور میں ہونے والا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے، زینب ہم سب کی بیٹی تھی۔ چیف جسٹس ہائیکورٹ نے آئی پنجاب سے استفسار کیا کہ اس سے پہلے واقعات کے ملزم گرفتار کیوں نہیں ہوئے؟۔ آئی پنجاب نے بتایا کہ 11 بچیوں سے زیادتی کے واقعات ہوئے، صرف 2 کیسز کے ملزم گرفتار ہوئے، 227 افراد کو گرفتار کیا گیا جن میں سے 67 کا ڈی این اے ٹیسٹ کروایا گیا، ایک شحض ایسا ہے جس کا 6 کیسزمیں ڈی این اے ایک جیسا ہے، باقی ملزمان کی گرفتاری کے لیے اقدامات جاری ہیں۔