خبرنامہ پاکستان

پوری قوم قبائلی عوام کی قومی دھارے میں شمولیت پر خوش ہے

اسلام آباد (ملت + آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے فاٹا کی قومی دھارے میں شمولیت کا خیرمقدم کرتے ہوئے پوری قوم قبائلی عوام کی قومی دھارے میں شمولیت پر خوش ہے،فاٹا اصلاحاتی پیکج میں ابہام اور تضادات ہیں،معاملے پر حکومت کے سامنے تجاویز رکھیں گے۔وہ جمعہ کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویزخٹک سے ملاقات میں گفتگو کر رہے تھے۔دونوں رہنماؤں نے فاٹا کی قومی دھارے میں شمولیت کاخیرمقدم کیا۔عمران خان نے کہا کہ پرویزخٹک نے قبائلی عوام کو ان کے حق دلایا،قبائلی عوام کی محرومیوں کے خاتمے کیلئے اہم قدم اٹھایا گیا،پوری قوم قبائلی عوام کی قومی دھارے میں شمولیت پر خوش ہے،چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ فاٹا اصلاحاتی پیکج میں ابہام اور تضادات میں پیکج میں وزیراعلیٰ اور گورنر کے دائرہ اختیار میں ابہام ہے،اس حوالے سے تجاویز حکومت کے سامنے رکھیں گے۔