خبرنامہ پاکستان

پولیس میں بغیرمیرٹ کسی کوبھرتی نہیں کیا جائےگا: نثار

اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ 480نئے ریکروٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ پر خوشی ہوئی ہے ،ریکروٹس کو وفاقی دارالحکومت کی حفاظت کا مقدس کام سونپا ہے، وزارت داخلہ نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو گاڑیوں کی جاپیاں دیں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے گاڑیاں چین نے دی ہیں۔ پیر کو وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے پولیس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میری خواہش تھی کہ اسلام آباد پولیس میں جوانوں میں خون آئے اور اسلام آباد پولیس کی کارکردگی میں واضح بہتری آئی ہے، ہم اسلام آباد کو جرائم سے پاک کریں گے اور محکمہ پولیس میں بغیر میرٹ کسی کو بھرتی نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بھرتیوں میں میرٹ اور شفافیت کو یقینی بنایا گیا ہے، ہر شعبے میں انصاف کو ملحوظ خاطر رکھ کر ترقی کی منازل طے کر سکتے ہیں۔ وزیر داخلہ نے پاسنگ آؤٹ پریڈ کا معائنہ کیا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو گاڑیوں کی چابیاں بھی دیں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے گاڑیاں چین نے دی ہیں۔وزیر داخلہ نے کہا کہ 480نئے ریکروٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ پر خوشی ہوئی ہے ،ریکروٹس کو وفاقی دارالحکومت کی حفاظت کا مقدس کام سونپا ہے۔ وزیر داخلہ نے نمایاں کارکردگی کے حامل پولیس اہلکاروں میں انعامات بھی تقسیم کئے ۔(اح)