خبرنامہ پاکستان

پولیس نےسینیٹرحمد اللہ کیخلاف کارروائی کی اجازت مانگ لی

اسلام آباد:(اے پی پی) وفاقی پولیس نے ماروی سرمد کی درخواست پر جے یوآئی (ف) کے سینیٹر حافظ حمداللہ کیخلاف کارروائی کیلیے چیئرمین سینیٹ سے اجازت مانگ لی۔ چیئرمین سینیٹ رضا ربانی کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ ماروی سرمد نے تھانہ کوہسار میں سینیٹر حمد اللہ کیخلاف تحریری شکایت درج کروائی ہے جس میں انھوں نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ نجی ٹی وی کے ٹاک شو میں سینیٹر حمد اللہ نے ان سے بدکلامی کی اور جان سے مارنے کی دھمکی دی، اس لیے حمد اللہ کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے۔ وفاقی پولیس کا کہنا تھا کہ سینیٹر حمد اللہ کا بیان لینے کیلیے چیئرمین سینیٹ کی اجازت درکار ہے۔