خبرنامہ پاکستان

پُرامن ہمسا ئیگی کے بغیرامن ممکن نہیں ، وزیراعظم

اسلام آباد: (اے پی پی) اسلام آباد میں سارک وزرائے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم پاکستان نواز شریف کا کہنا ہے پاکستان خطے میں کئی دہائیوں سے امن کا خواہاں ہے ، پرامن ہمسائیگی کے بغیر امن ممکن نہیں ۔ اسلام آباد میں ساتویں سارک وزرائے داخلہ اجلاس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے پڑوسی ممالک بھی پر امن اور خوشحال ہوں ۔ وزیر اعظم نواز شریف نے اپنی تقریر میں کہا پاکستان خطے میں کئی دہائیوں سے امن کا خواہاں ہے ، پرامن ہمسائیگی کے بغیر امن ممکن نہیں ۔ وزیر اعظم کی تقریر سے پہلے وزیر داخلہ چوہدری نثار نے اپنی افتتاحی تقریر میں کہا سارک ممالک کو خطے کو درپیش مسائل کے حل میں اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہو گا ۔ ان کا کہنا تھا پرامن ایشیا کے لیے سازگار ماحول بنانا ہو گا اور اس مقاصد کے حصول کے لیے مشترکہ کوششیں کرنا ہوں گی ۔ چودھری نثار نے کہا شرکاء سارک سربراہ اجلاس کے لیے ٹھوس سفارشات پیش کریں گے ۔