خبرنامہ پاکستان

پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں 14 فیصد اضافہ

اسلام آباد ۔ 17 اکتوبر (ملت + اے پی پی) رواں مالی سال ستمبر کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں 14 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ آئل کمپنیز ایڈوائزری کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق جاری مالی سال ستمبرکے دوران گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں فرنس آئل کی فروخت میں 18 فیصد، پٹرول کی فروخت میں 16 فیصد اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی مقامی فروخت میں 9 فیصد کا اضافہ ہوا ہے جبکہ ستمبر 2015ء کے مقابلہ میں ستمبر 2016ء کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی مجموعی فروخت میں 14 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے