خبرنامہ پاکستان

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، عدالت کا وفاق کو دوبارہ نوٹس جاری

پٹرولیم مصنوعات

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، عدالت کا وفاق کو دوبارہ نوٹس جاری

اسلام آباد: (ملت آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف درخواست پر وفاق، وزارت پٹرولیم، خزانہ اور اوگرا کو دوبارہ نوٹس جاری کر دیا۔ عدالت نے ایک ہفتے جواب داخل کرنے کا حکم دے دیا۔ جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے ریمارکس دیئے کہ اگلی سماعت پر جواب نہ آیا تو یکطرفہ فیصلہ جاری ہو گا۔عدالت نے ایک ہفتے میں جواب داخل کرانے کا حکم دے دیا، جواب نہ آیا تو یکطرفہ فیصلہ جاری کیا جائے گا: جسٹس شوکت عزیز صدیقی، اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ درخواستگزار نے موقف اختیار کیا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود پاکستان میں پٹرول کی قیمت آئے دن بڑھائی جا رہی ہے، گزشتہ 16 ماہ کے دوران پٹرول کی قیمت 15 مرتبہ بڑھائی گئی، پٹرولیم قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہو رہا ہے، حکومت پٹرولیم قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے نظام کو حقیقت پسندانہ اور بہتر بنائے۔ درخواست میں مزید کہا گیا کہ پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف 17 اپریل 2017 کو درخواست دائر کی کیس کو جلد سماعت کے لیے مقرر کیا جائے۔ خیال رہے درخواست ایڈووکیٹ پیر مظہر حسین شاہ شیرازی نے دائر کی جس میں وفاق، وزارت پٹرولیم، خزانہ اور اوگرا کو فریق بنایا گیا۔ عدالت نے کیس کی سماعت 12 فروری تک ملتوی کر دی۔