خبرنامہ پاکستان

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عوام پر ظلم ہے

اسلام آباد (ملت آن لائن + آئی این پی) آل پاکستان مسلم لیگ کے چیئرمین سید پرویز مشرف اور سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمدامجد نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو عوام پر ظلم قراردیتے ہوئے کہا کہ عجیب بات ہے کہ دنیا بھر میں تیل کی قیمتیں گررہی ہیں جبکہ ہمارے حکمران ہر ماہ تسلسل سے اس کی قیمتوں میں اضافہ کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے عوام براہ راست متاثر ہوتے ہیں۔پہلے ہی روزمرہ استعمال اور کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں۔اس پر مزید مہنگائی لانا غریب اور متوسط طبقے پر ظلم ہے۔