خبرنامہ پاکستان

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی تجویز مسترد

اسلام آباد:(آئی این پی) وزارت پٹرولیم نے اوگرا کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی تجویز مسترد کردی۔ اوگرا کی جانب سے وزارت خزانہ کو کو بھیجی گئی سمری میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 روپے 45 پیسے تک کمی کی تجویز دی گئی تھی، اوگرا نے لائٹ ڈیزل 5 روپے 10 پیسے فی لیٹر اور ہائی آکٹین 5 روپے 45 پیسے فی لیٹر سستا کرنے کی تجویز پیش کی تھی۔ اوگرا نے ریکارڈ ٹیکس وصولیوں اور جنوری میں طے ہونے والے سودوں کے باعث مٹی کا تیل 4 روپے 72 پیسے فی جب کہ پٹرول 4 روپے 61 پیسے سستا کرنے کی تجویز دی تھی تاہم وزارت پٹرولیم اور خزانہ نے اوگرا کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کرنے کی تجویز مسترد کردی۔