خبرنامہ پاکستان

پٹرول قیمتوں میں اضافہ انتہائی ظالمانہ اقدام ہے‘ آصف علی زرداری

زرداری نے رضا ربانی کو چیئرمین سینیٹ بنانے کی نواز شریف کی تجویز مسترد کردی

پٹرول قیمتوں میں اضافہ انتہائی ظالمانہ اقدام ہے‘ آصف علی زرداری

کراچی :(ملت آن لائن) پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اورسابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ پیٹرول قیمتوں میں اضافہ انتہائی ظالمانہ اقدام ہے۔ تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اورسابق صدر آصف علی زرداری پٹرولیم مصنوعات کی قمیتوں میں اضافے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا حکومت عوام کا خون نچوڑ رہی ہے۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ نااہل حکومت مہنگائی کے طوفان کو دعوت دے رہی ہے، انہوں نے کہا کہ حکومت کی غلط معاشی پالیسیوں کی سزا عوام کو مل رہی ہے۔
شریف برادران عوام کےخون کا آخری قطرہ بھی چوس لینا چاہتے ہیں، بلاول بھٹو
سابق صدر آصف علی زرداری نے پیپلزپارٹی کے ارکان قومی اسمبلی کو ہدایت کی ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پر پارلیمنٹ میں سخت احتجاج کیا جائے۔ دوسری جانب اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ قیمتوں میں بارباراضافے سے مہنگائی میں بے پناہ اضافہ ہوا۔ خورشید شاہ نے کہا کہ حکومت اپنی خراب کارکردگی کا بدلہ عوام سے نہ لے، انہوں نے کہا کہ حکومت عوام سے جینے کا حق نہ چھینے۔ اپوزیشن لیڈر نے حکومت پرتنقید کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لے۔ حکومت نے پھر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 روپے 94 پیسے تک کا اضافہ کردیا۔